اردو قواعد کی تعریف اور اقسام

 




اردو قواعد کی تعریف اور اقسام

اردو خالص ہندی زبان ہے اور اس کا تعلق آریائی السنہ سے ہے۔جبکہ عربی زبان کا تعلق سامی السنہ سے ہے۔۔لہذا اردو

زبان کی صرف و نحو اور کمپوزیشن لکھنے میں عربی زبان کی پیروی کسی طرح جائز نہیں۔۔دونوں زبانوں کی خصوصیات بالکل الگ الگ ہیں جو غور کرنے سے صاف معلوم ہو جاتا ہے ۔ اردو ہندی نژاد ہے اور اس کی بنیاد قدیم ملکی زبان پر ہے ۔افعال،جو زبان کا بہت بڑا جز ہیں،نیز ضمائر اور اکثر حروف سب کے سب ہندی ہیں۔ صرف اسما ء و صفات اور عروض و بلاغت کے قواعدعربی اور فارسی کے داخل ہو گئے ہیں۔لہذا اردو صرف و نحو میں عربی یا سنسکرت کی پیروی کرنا الٹی گنگا بہانا ہے۔کیونکہ اردو کی صرف و نحو کو سنسکرت زبان کے قواعد سے اسی قدر بئگانگی ہے جتنی عربی زبان کی صرف و نحو سے مغائرت ہے ۔ پھر بھیعربی و فارسی زبان کی صرف و نحو اردو صرف و نحو میں کافی دخیل ہے۔

اردو زبان کو صحیح طور پر بولنے،لکھنے،سمجھنے،سمجھانے اور درس و تدریس کے لئے ایسے اصولوں کی ضرورت ہے جس کے وسیلے سے اردو زبان کی صحت اور اس کی ادبی ولسانی خوبیوں اور اس کے محاسن سے پوری آگاہی ہو سکے۔انہی اصولوں کا نام گرامر یا قواعد ہے۔گویا اردو قواعد اس علم کو کہتے ہیں جس سے اردو زبان کا صحیح بولنا اور لکھنا آ جائے اور انشا کا فن سیکھا جائے۔قواعد اردو پانچ حصوں میں منقسم کئے گئے ہیں۔(1)علم ہجا یا املا(Orthography)

(2)علم صرف(Etymology)

(3)علم نحو(Syntax)

(4)علم بلاغت(Eloquence)

(5)علم عروض۔(Prosody)

(1)علم ہجا یا املا وہ علم ہے جس میں حروف کے حرکات و سکنات یعنی اعراب اور اصوات سے بحث کی جاتی ہے ۔اس علم کی غرض یہ ہے کہ حروف کا صحیح تلفظ معلوم ہو جائے۔

(2)علم صرف وہ علم ہے جس میں با معنی الفاظ کے حرفوں اور حرکتوں کی تبدیلیوں کے طریقے سے بحث کی جاتی ہے ۔اس علم میں یہ بتایا جاتا ہے کہ حرفوں کے الٹ پھیر سے کس طرح جدا جدا الفاظ بن جاتے ہیں اور اس الٹ پھیر سے کس طرح الفاظ میں نئے نئے معنی پیدا ہوتے ہیں۔

(3) علم نحو وہ علم ہے جس سے کلمات کی ترکیب ،ان کی باہمی نست،مطابقت اور ترتیب اور انہیں جدا کرنے کا طریقہ معلوم ہو۔علم صرف میں الفاظ اور کلموں سے بحث ہوتی ہے اور علم نحو میں جملوں سے۔

(4)علم بلاغت وہ علم ہے جس میں ان قاعدوں سے بحث ہوتی ہے جن کے استعمال سے کلام پُر زور ،پُر شوکت اور دل پسند و دلکش ہو جاتا ہے۔

(5)علم عروض وہ علم ہے جس میں ان اصول و قواعد سے بحث کی جاتی ہے جن سے صحیح اشعار کہنے کا طریقہ معلوم ہو۔موزوں اور نا موزوں اشعار میں تمیز کرنا اس علم کی غرض و غایت ہے۔

 

 


اردو کے حروف:

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اردو زبان کے 53 حروف ہیں جن میں سے 38 حرف مفرداور 15 حروف مرکب ہیں۔(اردو میں ہمزہ(ء) اور یائے مجہول(ے)واضح طور پر ایک صوتی حیثیت رکھنے کی وجہ سے علاحدہ حروف ہیں اور ''لا'' بھی ایک منفرد حرف سمجھا گیا ہے اور اس کا اسی طرح استعمال ہوتا ہے۔

مفرد حروف:

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ا،ب،پ،ت۔ٹ،ث،ج،چ،ح،خ،د،ڈ،ذ،ر،ڑ،ز،ژ،س،ش،ص،ض،ط،ظ،ع،غ،ف،ق،ک، گ،ل،م،ن،و،ہ(ھ)لا،ء،ی،ے=38

مرکب حروف:

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھ،پھ،تھ،جھ،چھ،دھ،ڈھ،ڑھ،کھ،گھ،لھ،مھ،نھ،وھ=15

اوپر کے دونوں قاعدوں میں خاص عربی کے حروف۔۔۔۔۔۔۔۔ث،ح،ص،ض،ط،ظ،ع،ق=8

خاص فارسی کے حروف۔۔۔۔۔۔۔۔پ،چ،ژ،گ=4

خاص ہندی کے حروف۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ٹ،ڈ،ڑ اور 15 مرکب حروف بھ،پھ وغیرہ=18

عربی اور فارسی میں مشترک حروف لیکن ہندی میں مستعمل نہیں۔۔۔۔۔ز،ف،خ،غ

خاص فارسی حرف جو ہندی اور عربی میں نہیں آتا۔۔۔۔۔۔۔ژ

فارسی اور ہندی دونوں زبانوں میں مشترک حروف۔۔۔۔۔پ،چ،گ

مرکب حروف ہندی کے خاص حروف ہیں جو عربی فارسی میں مستعمل نہیں۔ مرکب حروف سے بنائے گئے تمام الفاظ ہندی کے ہوتے ہیں مثلاً گھر، کھانا، بھیا، بھابھی،جھنڈا،جھاڑو جھولا ،جھنگ وغیرہ

پہلے یہ اردو کے سادہ حروف نہیں سمجھے جاتے تھے بلکہ ان میں کا ہر حروف دو حرفوں کے میل سے ایک مرکب آواز خیال کی جاتی تھی ۔اس کی وجہ یہ ہوئی کہ اردو فارسی رسم الخط میں لکھی جاتی ہے۔فارسی اور عربی میں یہ آوازیں نہیں اور نہ ان کے لئے حروف ہیں ضرورتاًان آوازوں کو دو دو حرفوں کے ذریعہ ظاہر کرنا پڑا اور اس طرح اردو کے15مرکب حروف دو سادہ آوازیں ہیں جو مل کر ایک ہو گئی ہیں اور جن کا ذکر اوپر آ چکا ہے۔چونکہ ان حروف میں پہلی سادہ آواز''ہ'' کے ساتھ مل کر آتی ہے اس لئے معمولہ ''ہ'' سے امتیاز کرنے کے لئے دو چشمی''ھ'' لکھتے ہیں مثلاً''کھا'' اور ''کہا دو علاحدہ لفظ ہیں ۔تلفظ میں بھی اور معنوں میں بھی لہذا املا میں بھی فرق کرنا چاہیئے۔

حروف جو ہر ملک کے ساتھ مخصوص کئے گئے ہیں اس کا مطلب یہ ہے کہ کچھ آوازیں آب و ہوا وغیرہ کے اثر سے اس ملک والوں کے گلوں سے بہ آسانی نکلتی ہیں مگر دوسرے ممالک کے لوگ کسی وجہ سے ان کو ادا نہیں کر سکتے یا بدقت ادا کرتے ہیں۔


 urdu grammar

jadeed urdu grammar pdf

9th class urdu grammar pdf

learn urdu grammar pdf

best urdu grammar book pdf

basic urdu grammar

urdu grammar pdf

urdu grammar all definition

urdu grammar and composition

urdu grammar all

adverb in urdu grammar

 

Post a Comment

0 Comments